اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات اسٹریلوی سفیر "مارك انیز براؤن "Innes-Brown" براون" نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین اختری سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں علاقے کے انقلابات اور بحرین کی افسوسناک صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے دفتر میں جناب براؤن کو خوشآمدید کہا اور مسلمانان عالم بالخصوص شیعیان اہل بیت (ع) کے اعتقادات و افکار پر روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ اسلام کا بنیادی اصول اللہ تعالی سے قریب تعلق و ارتباط سے عبارت ہے۔جناب اختری نے کہا: اسلام ایسا دین ہے جس کا تعلق دنیا کی تمام انسانوں سے بہت قریبی ہے اور ہر انسان کو اپنی طرف جذب کرلیتا ہے۔ اس ملاقات میں سفارتخانے کے فرسٹ سیکریٹری "جمی کوپر"، آسٹریلیا کے شیعہ راہنما جناب "دیرانی" نیز عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے معاون جناب "جہانتاب" بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں فریقین نے مشرق وسطی کے انقلابات نیز بحرین کی افسوسناک صورت حال، اس ملک پر سعودی جارحیت، اس ملک میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں، قتل عام، اندھادھند گرفتاریوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں نیز بچوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔..........
/110




اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت
........
/110